بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کا ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل ہوا۔ اس موقع پر ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری تولام نے انھیں الوداع کیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اگرچہ یہ دورہ مختصر رہا ، لیکن دورے کے دوران متعدد اہم سرگرمیاں منعقد ہوئیں اور ٹھوس نتائج حاصل کیے گئے۔ فریقین نے بیرونی خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور علاقائی امن و استحکام اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں چین ویتنام تعلقات کی ترقی کے امکانات پر اعتماد ہے۔ فریقین کو اس دورے کے نتائج پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنا چاہئے اورچین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا فروغ جاری رکھنا چاہئے۔تولام نے کہا کہ ویتنامی فریق اس دورے کے نتائج پر فعال طور پر عمل درآمد کرے گا، دونوں پارٹیوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دے گا، اور دونوں ممالک کے لئے مشترکہ خوشحالی کا مستقبل تخلیق کرے گا.15 اپریل کی سہ پہر شی جن پھنگ نے ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل کیا۔
Trending
- ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
- 571 وکٹیں لینے والے نیتھن لائن کا مستقبل خطرے میں آگیا، سلیکٹرز پریشان
- چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا
- کراچی میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- ٹیسٹ رینکنگ: مچل اسٹارک نے جسپریت بمراہ سے پہلی پوزیشن چھین لی
- اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے بیٹے کی تصاویر شیئر کر دیں
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر