بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے فوجی اور شہری شعبوں کی باہمی حمایت کےامور پر اہم ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ شہری شعبوں کی جانب سے فوج کی حمایت اور فوجیوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال، فوج کی جانب سے علاقائی حکومت کی حمایت اور عوام سے محبت ہماری پارٹی، ہماری فوج اور ہمارے عوام کی عمدہ روایات اور ہماری منفرد سیاسی فوقیت ہیں ۔ نئے سفر پر، ہمیں اصلاحات اور اختراع کو گہرا کرنے، پالیسیوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے اور فوجی اور شہری شعبوں کی باہمی حمایت کے ا مور میں مسلسل پیش رفت کو فروغ دینا چاہیے۔ شی جن پھنگ نے مزید تاکید کی کہ تمام سطحوں کی پارٹی کمیٹیاں اور حکومتی ادارے فوج کی تعمیر اور اصلاحات کی حمایت کریں، دفاعی امور، فوج سے محبت، اور فوجیوں کے احترام کو فروغ دینے والے معاشرتی ماحول کو مزید بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ فوج کو چاہیے کہ وہ مقامی ترقی میں فعال کردار ادا کرے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرے، فوجی اور مقامی حکومتیں گہرے تعاون کے ساتھ ایک مضبوط فوجی-سول اتحاد کو مستحکم کریں، اور “عوام سے محبت، اور فوج سے محبت” کے نئے دور کو آگے بڑھائیں۔
Trending
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- گلگت بلتستان؛ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا
- 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
- پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو