بیجنگ :چار سیاحتی کشتیاں چین کے صوبہ گوئی چو کے بی جیے شہر کے ایک سیاحتی مقام پر تیز ہوا کے باعث پانی میں الٹ گئیں۔ حادثے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 70 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس حادثے کو بہت اہمیت دی اور فوراً اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ حادثے کے شکار افراد کی تلاش اور زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کی جائے ،متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دی جائے اور صورتحال پر قابو پانے میں ہر ممکن کوشش کی جائے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں، کچھ مقامات پر سیکیورٹی حادثات کا ایک سلسلہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے جانی نقصانات ہوئے ہیں۔ تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو گہرائی سے سبق سیکھنا چاہئے، تمام فریقوں کی ذمہ داریوں کو مزید مستحکم کرنا چاہئے، حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا چاہئے، اور بڑے اور غیر معمولی طور پر سنگین سیکیورٹی حادثات کو سختی سے روکنا چاہئے.چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی اس بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ، زخمیوں کا علاج کرنے ، اہل خانہ کو تسلی دینے، اور متعلقہ امور سے نمٹنے اور حادثے کی تحقیقات جیسے تمام امور اچھی طرح انجام دیئے جائیں۔
Trending
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت
- مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس، اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
- میچ کے دوران فٹبالر اچانک گِر گیا، میدان میں خاموشی چھا گئی
- جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر رائے کیلیے جے یو آئی کا اجلاس بلالیا
- گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز میں کرائے 40 فیصد بڑھا دیے
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی