بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سابق سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو ، روسی سرکاری اخبار “رشین گزٹ ” کی سرکاری ویب سائٹ، گیزپروم میڈیا ہولڈنگ جے ایس سی، روس کے گریٹ ایشیا ٹی وی اور دیگر پلیٹ فارمز پر 7 مئی سے نشر کیا جائے گا۔ ایشیا اور یورپ میں مین اسٹریم میڈیا کی ایک بڑی تعداد نے اس پروگرام کو نشر کرنے کا اعلان کیا ہے ،اور روس میں بھی زندگی کے تمام شعبوں کے تعلق رکھنے والے ناظرین اس کے نشر ہونے کے منتظر ہیں۔جدت طرازی اور ترقی، ثقافتی خوشحالی، تنوع اور تبادلوں ، باہمی سیکھنے اور خاندانی تعلیم جیسے موضوعات پر مرکوز پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن ) نے صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریروں ، مضامین اور گفتگو میں حوالے کے طور پر پیش کی گئی قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب کیا ہے ، اور صدر شی جن پھنگ کی شاندار سیاسی حکمت ، گہرے فلسفیانہ خیالات اور عظیم انسانی جذبات کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے۔روس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس پروگرام کی نشریات کے بارے میں اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے روسی عوام کے لیے صدر شی جن پھنگ کی طرز حکمرانی اور چینی ثقافت کو سمجھنے کے لیے ایک دریچہ کھلے گا، اور روس چین دوستی کو بڑھانے اور دونوں فریقوں کے درمیان دوستانہ تبادلوں کو فروغ دینے میں گہری اور دیرپا ثقافتی طاقت پیدا ہو گی۔
Trending
- مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے امریکہ نے ایران کے خلاف حملے روک دیے، ایران نے امریکی صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا
- کم جونگ اُن کی چینی عوامی رضاکار فوج کے شہداء کے مزار پر حاضری
- چین کے صنعتی اداروں کے منافع میں 18.7 فیصد نمایاں اضافہ
- فلموں کے ذریعے چین کی سیر: متنوع سیاحتی وسائل اور نئے سفری رجحانات نے غیر ملکی سیاحوں کی آمد بڑھا دی
- مٹی سے تہذیب تک، جِنگ دہ زن کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت، باہمی ثقافتی سیکھ کی طاقت کی عکاس
- چائنا کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے مزید 2 ویتنامی شہریوں کو کامیابی سے بچا لیا
- چین، بین الاقوامی مینگروو مرکز باضابطہ طور پر فعال
- آزاد کشمیر: میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع کے 13 حلقوں میں عام انتخابات کل ہوں گے
- عالمی جونیئر اسکواش: مصر کے محمد زکریا کا نیا ریکارڈ، بھارت کی انہت سنگھ بھی چیمپیئن
- ہولی فیملی اسپتال میں نومولود بچی کا انگوٹھا کٹنے کا واقعہ؛ خاتون نرس ذمہ دار قرار