بیجنگ : ” بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون پر اعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کا 2025 کےلیے اجلاس چین کے صوبہ زےجیانگ کے شہرننگ بو میں منعقد ہوا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ” بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو نے عالمی ترقی میں استحکام پیدا کیا ہے اور یہ عالمی اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ موجودہ صورتحال میں، ” بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترک تعمیر کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر ما چھاؤ شو نے کہا کہ فی الحال، چین 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں،بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کا چین کی بیرونی تجارت میں حصہ 51.1 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ہم شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہیں، اور عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزیت پر مبنی ، قواعد کی بنیاد پر، کھلے، منصفانہ، جامع، جائز اور غیر امتیازی کثیر الجہتی تجارتی نظام کا تحفظ کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
Trending
- مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے ،پیشرفت ہونی چاہیے ‘ ہمایوں اختر خان
- 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری
- قومی اتفاقِ رائے، مضبوط صوبے اور بااختیار عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں: چوہدری شجاعت حسین
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع