News Views Events

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی فتح اور کامیابی حاصل کی

0

 

اسلام آباد :  سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے چوہدری شجاعت حسین نےکہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل سید عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی حکمت عملی اور کامیابی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تاریخی کارنامہ ہے، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی فتح اور کامیابی حاصل کی،انہوں نے کہاکہ یقین ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی،

فیلڈمارشل کون ہوتا ہے اوریہ عہدہ کسے دیاجاتا ہے؟

 

انہوں نے کہاکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فضائی دفاع کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کو عہدے کی مدت میں توسیع پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایئر چیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمت عملی کی بدولت پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، پوری قوم مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ جنرل۔عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی قوم کی آواز تھی ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم منیر قوم کی امنگوں کے محافظ بن کر ابھرے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

Leave A Reply

Your email address will not be published.