News Views Events

19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر کویت کے ویزوں کی پابندی کا خاتمہ تاریخی موقع ہے: چوہدری سالک

0

اسلام آباد(اپنا وطن)

وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کویت کی جانب سے ویزوں کی بحالی وزارت اوورسیز کی انتھک محنت اورمؤثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے ان کاوشوں سے پاکستانیوں کے لیے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا ممکن ہوا،وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ویزوں کے اجرا سے پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے ملک کے لیے معاشی فوائد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے سے نہ صرف پاکستانی ہنرمندوں کو بہتر مستقبل ملے گا بلکہ پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہو گا،چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ کویت کے علاوہ عرب ممالک کی جانب سے بھی پاکستانی ہنر مندوں کو روزگار کی فراہمی میں دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہےانہوں نے کہا کہ اٹلی، بیلا روس سے معایدے بھی وزارت اوورسیز کے تاریخی اقدامات اور بہترین کامیابی ہیں ۔ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستانی شہریوں کو دنیا میں باعزت روزگار ملے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہم دنیا میں پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ،بند دروازے کھل رہے ہیں ۔ہماری کامیابی جذبہ خدمت اور پاکستانی محنت کشوں کے لیے عالمی مواقع پیدا کرنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

چوہدری سالک حسین کا تاریخی کارنامہ: کویت نے ویزہ پابندی ختم کر دی، ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع

Leave A Reply

Your email address will not be published.