News Views Events

کویت ویزہ بحالی قابلِ تحسین اقدام ، ڈاکٹر شوکت کا چوہدری سالک حسین کو خراج تحسین

0

برمنگھم: پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ چوہدری سالک حسین کو پاکستانی شہریوں پر کویت کی 19 سالہ ویزہ پابندی کے خاتمے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر شوکت علی نے اس فیصلے کو حکومت پاکستان اور وزارت اوورسیز کی مؤثر حکمت عملی، سفارتی بصیرت اور انتھک کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔

ڈاکٹر شوکت نے کہا کہ ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجرا سے نہ صرف ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار اور تجارتی مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی ہنرمندوں کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ڈاکٹر شوکت نے مزید کہا کہ چوہدری سالک حسین کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جو مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، وہ قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کے عالمی تشخص کو بہتر بنانے اور باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.