بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس بریفنگ کی صدارت کی۔ ایک صحافی نے حال ہی میں یورپی ملک کے ایک رہنما کی جانب سے شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران تائیوان اور یوکرین کے مسئلے کے درمیان موازنہ کرنے کے حوالے سے سوال کیا۔اس بارے میں لین جیئن نے کہا کہ ہم مذکورہ بیان کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر چین کا داخلی معاملہ ہے اور یوکرین کے بحران سے اس کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ چین تائیوان کے مسئلے کی نوعیت کو الجھانے یا مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور متعلقہ فریقوں سے ایک چین کے اصول پر عمل کرنے، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔لین جیئن نے یہ بھی نشاندہی کی کہ موجودہ بحیرہ جنوبی چین کی صورت حال مجموعی طور پر مستحکم ہے، اور تمام ممالک کو قانون کے مطابق جہاز رانی اور پرواز کی آزادی میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ چین متعلقہ ممالک کے ساتھ تاریخی حقائق کا احترام کرتے ہوئے، ہمیشہ براہ راست مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے سمندر سے متعلق اختلافات کو سلجھانے پر قائم ہے۔ خطے سے باہر کے ممالک کو چاہیے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے خطے کے ممالک کی کوششوں کا احترام کریں نہ کہ تنازعات کو ہوا دیں اور فساد پیدا کریں۔ ایشیا بحر الکاہل کے ممالک "نیٹو کی ایشیا پیسیفک اسٹریٹجی” کو خوش آمدید نہیں کہتے، اور نہ ہی ایشیا بحر الکاہل خطے کو "نیٹو کے ایشیا پیسیفک ورژن ” کی ضرورت ہے۔
Trending
- فیفا ورلڈ کپ 2026: دنیا کی سب سے قیمتی ٹرافی کتنی مالیت رکھتی ہے؟
- یاور حسین نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھال لیا
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، صرف ایک پاکستانی کھلاڑی شامل
- لیونل میسی سمیت ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے پلیئرز کے پاسپورٹ نمبر لیک ہوگئے
- ٹرمپ کا یوٹرن، ایران پر حملے موخر کرنے کا اعلان
- FIFA World Cup 2026 to have unique start, opening ceremonies to be held in three countries for the first time
- سعودی عرب نے 5سال بعد لبنانی درآمدات پر عائد پابندی ختم کردی
- اسکواش چیمپئن شپ: سندھ کے 8 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- وفاقی حکومت کی معاشی شرح نمو، زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا انکشاف
- انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور بولر گَس ایٹکنسن کیخلاف بڑا فیصلہ!