’’جیانگ سو سپر لیگ‘‘ ، کھیل اور معیشت کا بہترین امتزاج
بیجنگ :ہر موسم گرما کے دوران ایک جوش و خروش سے بھرپور فٹبال لیگ لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کرتی ہے، جیسے یورپی فٹبال چیمپئن شپ جو پوری دنیا میں شائقین کے لئے ایک موضوع بن جاتی ہے۔ لیکن آج کل چین میں موسم گرما کے دوران ایک صوبائی سطح کا مقابلہ منعقد ہو رہا ہے جیانگ سو صوبائی فٹ بال سپر لیگ، جسے چینی نیٹیزنز نے ” سو سوپر لیگ” کا نام دے رکھا ہے۔” سو سپر لیگ” کیسے مقبول ہوئی؟ عام طور پر جب چینی لوگ مقابلے کی بات کرتے ہیں، تو وہ”دوستی پہلے، مقابلہ بعد میں” کہنے کے عادی ہیں۔ لیکن ” سو سپر لیگ” میں "مقابلہ پہلے، دوستی چودہویں نمبر پر” کا نعرہ پیش کیا گیا ہے ۔ کیونکہ جیانگ سو صوبے میں تیرہ شہر ہیں، اوریہ تیرہ شہر معیشت اور ثقافتی ترقی میں اپنی اپنی مہارت رکھتے ہیں، اور کھیلوں کے میدانوں میں بھی پوری کوشش کرتے ہوئے بہترین پوزشن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہی ٹاپک آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، اور ان فٹبال میچز کے دوران اوسطاً 8000 سے زائد تماشائیوں کی آمد سے بھی اس کھیل کی مقبولیت محسوس کی جا سکتی ہے۔سوشل میڈیا پر اس لیگ کی مقبولیت نے جلد ہی کھپت کی منڈی کو بھی متحرک کر دیا ہے ۔ ایک چھوٹا سا فٹ بال سیاحتی مقامات، ہوٹلوں اور کیٹرنگ کے کاروبار کی وسعت کے لیے ایک چابی بن گیا ہے، یہ ” سو سپر لیگ” کا ایک جادو ہے۔ چھانگ چو شہر میں ” دس یوآن ٹکٹ +مقامی پکوان” کا ایک سیٹ متعارف کرایا گیا،جس سے ان مقامی سبزیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ چئن جیانگ شہر کے ایک سیاحتی مقام میں کھیلوں کے دوران رات کے وقت سیاحوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔خوبصورت پرندوں کی وجہ سے مشہور شہر یان چھینگ نے "پرندے اور مقابلہ دونوں دیکھیں” کا سیٹ پیش کیا ، جس کی بکنگ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی، اور اس سے ماحولیاتی خوبصورتی اور معاشی ترقی کا” ڈبل ون” حاصل ہوا ہے۔مذاق اور بحث کو دولت میں ، اور بحران کو موقع میں بدلنا، یہ ” سوسپر لیگ” کا دوسرا جادو ہے۔ مقابلہ جاری ہے اور اس دوران اسپیشل کینوس بیگ تیزی سے مقبول ہو گئے ہیں ، کیونکہ ان پر ان کھیلوں میں جیتنے والے شہر نان تھونگ کے لئے تعریفی الفاظ درج ہیں۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بیگ بنانے والا شہر چھانگ چو ہے جو یہ مقابلے ہار رہا ہے۔ نیٹیزنز نے مذاق میں کہا ہے کہ "ہم مقابلہ ہار سکتے ہیں، لیکن پیسے نہیں کھوئیں گے”۔اس طنز و مزاح کے پیچھے چینی لوگوں کی "کمزوری کو طاقت میں تبدیل کرنے”کی عقل ہے، جب کہ اس عقل کے پیچھےچین کی مضبوط معاشی بنیاد ہے۔چھانگ چو شہر چین کے دریائے یانگسی کے ڈیلٹا میں واقع ہے، جو ٹیکسٹائل اور لباس سازی کی صنعت کا ایک مرکز ہے۔ یہاں خام مال کی فراہمی سے لے کر تیاری، ڈیزائننگ، پروسیسنگ اور لاجسٹکس کی مکمل صنعتی چین موجود ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی سطح پر "چھوٹے آرڈرز اور تیز ردعمل” کے ماڈل کو اپنایا گیا ہے، اور "جیانگ سو-زے جیانگ- شنگھائی فری ایکسپریس زون” کے مکمل لاجسٹکس نیٹ ورک کی بدولت، کل کے کھیل میں پیدا ہونے والے ہاٹ ٹاپکس پر مبنی مصنوعات آج گاہکوں تک تیزی سے پہنچ سکتی ہیں۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس کینوس بیگ کی جلد مقبولیت چین کے مکمل صنعتی نظام، موثر لاجسٹکس نظام، اور کاروباری اداروں کے تیز ردعمل کی ایک بہترین مثال ہے۔چین میں” سو سپر لیگ” جیسی کئی مثالیں عام نظر آتی ہیں۔ گوئی چو صوبے کے "ویلج بی اے”باسکٹ بال کھیل سے لے کر زی بو شہر کے بار بی کیو، اور پھر قومی ٹرینڈز پر مبنی مصنوعات، ان سب سے چین کی مارکیٹ میں موجود زبردست پوشیدہ صلاحیت اور امکانات کا اظہار ہوتا ہے۔ چین کی وسیع آبادی، بڑی مارکیٹ اور مسلسل اختراعی صلاحیت معاشی ترقی کے لیے لامحدود امکانات فراہم کرتی ہے۔ اگر مارکیٹ کی صلاحیت کو مکمل طور پر ابھارا جائے، اختراع کی حوصلہ افزائی کی جائے اور صارفین کی ضروریات کو درست طریقے سے سمجھاجائے، تو معاشی ترقی کے نئے مواقع مسلسل سامنے آتے رہیں گے۔ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ مختلف پالیسیاں بھی معاشی ترقی کو مضبوط سہارا فراہم کرتی ہیں۔اسی وجہ سے، چین کی معیشت بیرونی دباؤ کے باوجود مضبوط لچک دکھا رہی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں چین کی برآمدات و درآمدات کی کل مالیت 17.94 ٹریلین یوآن رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.5 فیصد زیادہ ہے، جس میں برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میں سازوسامان کی مینوفیکچرنگ صنعت کی کارکردگی خاصی نمایاں رہی، جس کی برآمدات میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا،اور اس میں الیکٹرک گاڑیوں میں 19 فیصد اور صنعتی روبوٹس میں 55.4 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ سب چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے براہ راست نتائج ہیں۔کھپت کی مسلسل ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت طرازی چین کی معاشی ترقی کو نئی توانائی فراہم کرتی رہے گی۔ مستقبل میں ، چین کی معیشت مزید شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرے گی، اور مزید اعلیٰ معیار اور متحرک سمت میں مستحکم طور پر آگے بڑھے گی۔
Trending
- بین الاقوامی برادری کو چین کو درست طور پر سمجھنا چاہیے ، ہسپانوی وزیرِاعظم
- چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ترقی کی جانب گامزن رہیں گے، چینی وزیر خارجہ
- ٹرمپ ایران پر محدود حملے کرنے پر غور کر رہے ہیں،امریکی اخبارکادعویٰ
- فلپائن کی جانب سے نام نہادمشترکہ گشت کا انعقاد علاقائی امن و استحکام کے لئے نقصان کا باعث ہے،چینی سدرن تھیٹر کمانڈ
- آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارتی سامان اور توانائی کے لیے ایک اہم راستہ ہے، چینی وزارت خارجہ
- امریکہ اور ایران کے مذاکرات صورتحال کو بہتر کرنے کی سمت میں ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چین، چھٹی چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو کا آغاز
- چینی نائب وزیر اعظم ترکمانستان کا دورہ کریں گے
- ایران-امریکہ مزاکرات بارے پاکستان کی سفارتی کامیابی نے بین الاقوامی توجہ حاصل کی، چینی میڈیا
- ہانگ کانگ میں 2026 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ایشیا پیسیفک سمٹ کا شاندار آغاز