ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی کم کر رہا ہے جب کہ خطے میں امریکی سفارت خانے اور فوجی اڈے ہائی الرٹ پر ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے 11 جون کو امریکہ ایران جوہری مذاکرات کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے ٹرمپ کا اعتماد بہت کم ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکی انٹیلی جنس حکام کو اس بات پر تشویش بڑھ گئی ہے کہ اسرائیل امریکی رضامندی کے بغیر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی ٹی وی سی این این نے اطلاع دی ہے کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بنا کسی نتیجے کے ختم ہو تے ہیں یا امریکہ اور ایران کسی ایسے معاہدے پر پہنچتے ہیں جو اسرائیل کے لیے ناقابل قبول ہو تو اسرائیل فوجی کارروائی کرے گا۔ ادھر ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیل کا سب سے بڑا فوجی اور سیاسی حامی ہونے کے ناطے امریکہ کو اس کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ۔
Trending
- آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح، بنگلا دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں نیچے دھکیل دیا
- عالمی سطح پر تنازعات اور جنگوں کے باعث تیل کی ترسیل کا سنگین بحران
- تیز رفتار آندھی سے ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کھلونوں کی طرح اڑنے لگے، ویڈیو وائرل
- فیکٹ چیک: خواجہ آصف کی پاک بھارت موازنے میں بھارت کی تعریف کرنے والی ویڈیو فیک نکلی
- سینئر اداکارہ حمیرا بانو رشتۂ ازدواج میں منسلک
- مائیکل وان نے کیا غلط کہا؟
- شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ میں کیا بدلنے والا ہے؟ تزئین و آرائش کی تفصیلات سامنے آگئیں
- متعدد مسودہ ہائے قوانین چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی میں نظرثانی کے لیے پیش
- جنوری سے جولائی تک چین کی مجموعی بیرونی براہِ راست سرمایہ کاری 684.51 ارب یوآن تک پہنچ گئی
- چین کی “سپر ٹریڈر” حیثیت کے جیت جیت فلسفے کو سمجھیں،چینی میڈیا سروے