بھارتی میڈیا ٹائمز ناؤ کی 12 جون کی اطلاع کے مطابق بھارت میں احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب گرنے والے مسافر طیارے کے حادثے میں تاحال کم از کم 170 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایئر انڈیا نے 12 جون کو تصدیق کی ہے کہ اسی دن گجرات کے احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں 169 بھارتی ، 53 برطانوی ، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہری تھے۔حادثے کے باعث احمد آباد ہوائی اڈے پر تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہیں۔
اطلاع کے مطابق لندن جانے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 “ڈریم لائنر” کا سگنل اڑان بھرنے کے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ (تقریباً 190 میٹر) کی بلندی پر غائب ہوگیا تھا۔ یہ طیارہ دنیا کا پہلا بوئنگ 787 طیارہ ہے جو کسی فضائی حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہو ا ۔ 242 مسافروں کو لے جانے والا یہ طیارہ ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد ہوائی اڈے کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
Trending
- ایشیا کپ کی ٹرافیاں کب ملیں گی؟ بی سی سی آئی سیکریٹری کا انکشاف
- بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار
- انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا
- کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
- چین، پہلی انٹیلیجنٹ روبوٹ ایپلیکیشن اسکلز ایگزیبیشن کا انعقاد
- ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
- ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ
- ماسکو میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
- چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل