بیجنگ : پیر کے روز شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 12 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے ” درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے ذریعے اقتصادی اور سماجی ترقی کی رہنمائی کرنا قومی گورننس میں پارٹی کا ایک اہم طریقہ ہے۔”اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پانچ سالہ منصوبے کی سائنسی تشکیل اور مسلسل عمل درآمد سی پی سی کی قومی گورننس کا ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم سیاسی ثمر ہے۔ پہلے پانچ سالہ منصوبے سے لے کر 14 ویں پانچ سالہ منصوبے تک، مستقل مقصد چین کو ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانا رہا ہے۔ اس عمل میں، ہماری پارٹی نے مسلسل ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں ا پنی تفہیم کو گہرا کیا ہے، اپنی حکمت عملی کو پختہ کیا ہے اور اپنے عمل کو وسعت دی ہے ، یوں چین کی جدیدکاری اور ترقی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے.مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں چینی طرز کی جدیدکاری کی خصوصیات، تقاضوں اور اس کے اہم اصولوں کی گہرائی سے وضاحت کی گئی ہے۔ بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی خواہشات ہماری جدوجہد کا مقصد ہے۔ بہتر قواعد، پالیسیاں اور ترقیاتی منصوبے عوام کی خواہشات کے مطابق اور ان کے خیالات اور توقعات کے مطابق ہونے چاہئیں۔
Trending
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- گلگت بلتستان؛ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا
- 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
- پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو