بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ 16 سے 18 جون تک قازقستان میں ہونے والے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ کا قازقستان کا یہ چھٹا دورہ ہے۔ ستمبر 2013 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بطور سربراہ مملکت پہلی بار قازقستان کا دورہ کیا تھا۔ نذربائیوف یونیورسٹی میں اپنی تقریر میں صدر شی نے چینی موسیقار شیئن شنگ ہائی اور قازق موسیقار بائیکاداموف کے درمیان دوسری جنگ عظیم کے دوران قائم دوستی پر مبنی کہانی سنائی۔اس کہانی پر مبنی فلم “دی میوزیشن ” کی شوٹنگ 2017 میں آستانہ میں شروع کی گئی۔ 2018 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں فلم “دی میوزیشن ” کی ٹیم کے مرکزی افراد سے ملاقات کی اور فلم کا پرومو دیکھا۔ “دی میوزیشن ” کے قازق آرٹسٹ ڈائریکٹر سبت کومن بیکوف نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ “صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ فلم “دی میوزیشن ” دوسری جنگ عظیم کے دوران مشکل صورتحال کے باوجود چینی موسیقار شیئن شنگ ہائی کے حب الوطنی کے جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ حب الوطنی کا جذبہ صرف چین کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا بھی ہے۔ “
Trending
- آئی پیک گروپ کا یورپی مارکیٹ میں توسیع کا اعلان
- انتظامی یونٹ یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہر
- How World Cup 2030 would look with England and Uefa boycotting
- فہد شیخ معاملے پر ’’بڑا پن‘‘ کا بیان، فیصل قریشی نے مشی خان کی تنقید کا جواب دے دیا
- ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان
- وزیر داخلہ کی خیبرپختوںخوا اور بلوچستان کے تاجروں کو سیکیورٹی تعاون کی یقین دہانی
- براڈ پیک میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ، 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد، مزید کی تلاش جاری
- عمر، خوبصورتی اور کاسمیٹک سرجری؛ متھیرا نے پہلی بار کھل کر سب کچھ بتا دیا
- جون کے مقابلے میں جولائی میں ایل این جی کی قیمت میں بڑا اضافہ
- امن منصوبے کے تحت غزہ میں تخفیفِ اسلحہ کی پیشرفت خوش آئند ہے، وزیراعظم