امریکی ٹی وی این بی سی نیوز کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق،امریکہ میں 18 سال سے زیادہ عمر کے 55 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے صدارتی امور چلا نے کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہیں۔ سروے کے مطابق، 60 فیصد جواب دہندگان نے ٹرمپ کے محصولات سے نمٹنے کے طریقہ کار، 61 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ حکومت کے زندگی کی لاگت اور افراط زر سے نمٹنے کے طریقہ کار اور 56 فیصد نے ٹرمپ کے جامعات سے متعلق امور سے نمٹنے کے طریقہ کار کی مخالفت کی ۔ سروے میں شامل 51 فیصد امریکی سرحدی معاملات اور امیگریشن کے حوالے سے ٹرمپ کے نقطہ نظر سے متفق ہیں۔ اس کے علاوہ، 40 فیصد ریپبلکنز نے کہا کہ ملک کے قرضوں میں کمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے وہ سب سے زیادہ فکرمند ہیں اور 39 فیصد ریپبلکنز کا کہنا تھا کہ وہ 2017 میں ٹرمپ کی طرف سے نافذ کردہ انکم ٹیکس چھوٹ اور کریڈٹ کی پالیسی کو جاری رکھنے اور بڑھانے کے بارے میں سب سے زیادہ فکر مند ہیں. 20 فیصد ریپبلکنز نے کہا کہ موجودہ اخراجات کو برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
یہ سروے 30 مئی سے 10 جون تک امریکہ بھر میں آن لائن کیا گیا جس میں 19,410 بالغ افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
Trending
- کپاس کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی، اربوں ڈالر کی درآمد ضروری ہوگئی
- میر رضا کے قاتلوں پر آج تک پردہ ڈالا جا رہا ہے، وکیل جبران ناصر
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد جہنم واصل
- نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کو غلط قرار دے دیا
- اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کیلئے اتحاد کر لیا
- 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی
- نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
- چین، یوم شہداء پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر پیش کرنے کی تقریب 30 ستمبر کو ہوگی
- چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے پر زور