بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے اور چینی طرز جدیدیت کی مستحکم اور مسلسل پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے پرامن چین کی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، عوام کے اطمینان اور خوشحالی جبکہ معاشرے میں امن و امان اور نظم و ضبط کی بہتر صورتحال مزید مستحکم ہوئی ہے اور چین دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔پیر کے روزشی جن پھنگ نے زور دیا کہ نئے سفر میں نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریے کی رہنمائی میں مجموعی قومی سلامتی کے تصور پر ثابت قدمی سے عمل کیا جائے، سی پی سی کی ہمہ گیر قیادت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مضبوط بنایا جائے، ترقی اور سلامتی میں ہم آہنگی قائم کی جائے، جرائم کی روک تھام اور سزا کے ساتھ ساتھ بنیادی اسباب کے تدارک پر توجہ دی جائے، قانون کی حکمرانی کو مضبوط سہارا بنایا جائے اور ٹیکنالوجی کی معاونت حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے نظام اور صلاحیتوں کی تعمیر کو مضبوط بنایا جائے، عوامی تحفظ کی حکمرانی کی سطح بہتر کی جائے، سماجی طرز حکمرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور مختلف نوعیت کے خطرات کی روک تھام اور ان کے تدارک کو یقینی بنایا جائے۔ چین کو مزید محفوظ، معاشرے کو مزید منظم، طرز حکمرانی کو مزید مؤثر اور عوام کو مزید مطمئن بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جائیں تاکہ اعلیٰ سطح کے پرامن چین کی تعمیر کے ذریعے چینی طرز جدیدیت کے سفر کو مستحکم اور دور رس انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
Trending
- نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
- چین، یوم شہداء پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر پیش کرنے کی تقریب 30 ستمبر کو ہوگی
- چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے پر زور
- چین۔امریکہ تعلقات کا استحکام دنیا کے لیے یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے ، یو ایس۔چائنا بزنس کونسل کے صدر
- مصنوعی ذہانت پر چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے کی عملی اہمیت
- چین کے سات محکموں کی جانب سے نئی بیٹری صنعت کی ترقی کا پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ جاری
- چین دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کوششیں کرنے کو تیار ہے ، چینی وزارتِ خارجہ
- چین مصنوعی ذہانت سے متعلق امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کا خواہاں
- چین کے اپنے تیار کردہ پہلے سمندری ڈرلنگ جہاز کا پہلا مشن مکمل
- چین میں مزید چار ہائی اسپیڈ ریلوے لائنیں فعال ہو گئیں
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔