بیجنگ:چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے نائب سربراہ یو جیئن لونگ نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تیسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو 16 جولائی سے 20 جولائی تک بیجنگ میں منعقد ہوگی۔چین تھائی لینڈ سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ منانے کے لیے چین نے تھائی لینڈ کو موجودہ ایکسپو میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا ہے۔ اس بار 650 سے زائد چینی اور غیر ملکی کاروباری ادارے ایکسپو میں شرکت کریں گے، جو 75 ممالک ،خطے اور بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ دنیا کے ٹاپ 500 اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں کا تناسب 65 فیصد سے زیادہ ہوگا۔ غیر ملکی نمائش کنندگان کا تناسب 35 فیصد تک رہے گا ، جس میں یورپی اور امریکی نمائش کنندگان غیر ملکی نمائش کنندگان کی کل تعداد کے 50 فیصد تک ہوں گے ۔ امریکی نمائش کنندگان کی تعداد میں پچھلی ایکسپو کے مقابلے میں 15 فیصد کا اضافہ ہوگا اور ان میں سے 60فیصد فارچیون 500 کمپنیاں ہوں گی۔ نمائش کنندگان سے وابستہ صنعتی چین کے 500 سے زیادہ اپ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم شراکت داروں کے ساتھ مل کر، نمائش کنندگان کی اصل تعداد 1،200 تک پہنچے گی. توقع ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ پیشہ ور اور سماجی شرکاء آن لائن اور آف لائن طریقے سے نمائش میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ، اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، بین الاقوامی تجارتی قانون سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس، انٹرنیشنل آٹوموبائل فیڈریشن اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بھی پہلی بار نمائش میں شرکت کریں گے۔
Trending
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں