تہران میں ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن کی عمارت پر اسرائیل نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایران کے سرکاری ٹی وی اسٹیشن کا ایک ملازم جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 17 جون کو چائینیز جرنلسٹ ایسو سی ایشن نے ایرانی سرکاری ٹی وی اسٹیشن پر حملے کےحوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر حملہ خبر رساں اداروں کے خلاف حملہ تھا۔ خبر رساں اداروں کو بمباری کا نشانہ بنا کر حملہ آوروں نے تہذیب کی حد عبور کی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ نہ صرف عمارتوں کو تباہ اور صحافیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ عالمی میڈیا کے تحفظ اور ساکھ کو بھی پامال کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چینی صحافیوں کی ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ سچائی کو چھپانے اور اسے ختم کرنے کی کوشش کو بند کیا جائے اور تنازع والے علاقوں میں صحافیوں کی فوری طور پر حفاظت کی جائے۔
Trending
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک
- آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا
- انگلش کپتان جو روٹ نے کیون پیٹرسن کی واپسی اہم قرار دے دی
- بحری اصلاحات کے مثبت ثمرات، کراچی اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بڑی بہتری