بیجنگ :چین کے مرکزی بینک کے گورنر پان گونگ شینگ نے لوجیا زوئی فورم 2025 میں شرکت کے دوران کہا کہ 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد مالیاتی نگران قوانین اور دیگر احتیاطی میکانزم کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔ کثیر سطحی مالی تحفظاتی نیٹ ورک مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔عالمی سطح پر، حالیہ برسوں میں، آئی ایم ایف نے بحران سے نمٹنے کی امدادی صلاحیت کو مضبوط کیا ہے، پالیسی نگرانی کی طاقت کو مستحکم کیا ہے اور پالیسی نگرانی کے دائرہ کار کو وسعت دی ہے۔علاقائی سطح پر، یورپی استحکام فنڈ، لاطینی امریکہ ریزرو فنڈ، ایشیائی چھیانگ مائی انیشی ایٹو ، عرب مانیٹری فنڈ وغیرہ مرحلہ وار قائم ہوئے ہیں، جو متعلقہ علاقوں میں مالی استحکام کی اہم سپورٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔دو طرفہ سطح پر، فیڈرل ریزرو، یورپی سینٹرل بینک اور دیگر ترقی یافتہ معیشتوں کے مرکزی بینکوں نے مالیاتی بحران کے دوران مارکیٹ میں لیکوئڈیٹی مہیا کرنے کے لیے کرنسی کی باہمی تبادلے کے میکانزم کا استعمال کیا ہے۔ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مقامی کرنسی کے تبادلہ تعاون کو بھی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اس وقت، پیپلز بینک نے 30 سے زیادہ ممالک اور علاقوں کے مرکزی بینکوں یا مالیاتی حکام کے ساتھ دو طرفہ مقامی کرنسی کے تبادلہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو عالمی مالیاتی حفاظتی نیٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔دوسری جانب، نگرانی کے قوانین کی بنیاد پر بحران کی روک تھام کا نظام مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔
Trending
- محمد عباس نے لیجنڈ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
- سلمان خان کو دہلی ہائی کورٹ سے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
- مہنگائی تلے دبے عوام پر نیا بوجھ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
- صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
- بھارتی کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 131 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت
- مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس، اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
- میچ کے دوران فٹبالر اچانک گِر گیا، میدان میں خاموشی چھا گئی
- جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں