بیجنگ:چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کینیڈین حکومت کی جانب سے کینیڈا میں چینی کمپنی ہک ویژن کے کاروبار کی حالیہ بندش کے بارے میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے “قومی سلامتی” کے بہانے کینیڈا میں چینی کمپنی ہک ویژن کے کاروبار کو زبردستی بند کردیا اور کینیڈا کے سرکاری محکموں کو ہک ویژن کی مصنوعات خریدنے یا استعمال کرنے سے روک دیا۔ چین اس کی شدید مذمت اور سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کا نام نہاد “قومی سلامتی کے جائزے” کا عمل شفاف نہیں ہے اور اس کا نتیجہ غیر یقینی ہے۔ کینیڈا کا یہ عمل قومی سلامتی کے تصور کا غلط استعمال کرتا ہے، جو نہ صرف چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے، دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے اعتماد کو متاثر کرتا ہے، بلکہ چین اور کینیڈا کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی متاثر اور کمزور کرتا ہے. چین چینی کاروباری اداروں کے جائز اور قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے مضبوطی سے ضروری اقدامات کرے گا۔
Trending
- گوگل نے پاکستان میں پہلا دفتر کھول لیا، ملک کو اس سے کیا فائدہ پہنچے گا؟
- سابق برازیلین فٹبالر رابرٹو کارلوس نے اسلام قبول کرلیا، ترک میڈیا کا دعویٰ
- بیرون ملک بھیک مانگنے کے الزام میں ایک سال کے دوران 950 پاکستانی ڈی پورٹ
- آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس کو کوکین ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا گیا
- سنی دیول 56 کروڑ روپے کے قرض میں کیسے ڈوبے؟ اداکار نے حقیقت بتا دی
- نواز شریف کی 90 شاہراہِ قائداعظم آمد، متعلقہ افسران سے اہم ملاقاتیں
- لیڈز ٹیسٹ: پاکستان پہلے اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ، انگلینڈ کے 112 پر 2 کھلاڑی آؤٹ
- میرا پر تشدد کا الزام لگانے والی ملازمہ اپنے ہی بیان سے مکر گئی
- پیٹرول کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، صرف عملدرآمد کرتا ہوں: وزیرِ پیٹرولیم
- ہچیسن پورٹس پاکستان کا جدید آلات کی تنصیب کے لیے 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان