بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے اندریس باکا کو ہنگری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ہنگری عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے اور چین۔ہنگری کے درمیان دیرینہ روایتی دوستی موجود ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 77 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام، مساوی برتاؤ اور باہمی مفاد و مشترکہ فوائد کے اصولوں پر عمل کیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔ہنگری تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر باکا کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، سیاسی باہمی اعتماد اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور نئے عہد میں چین۔ہنگری ہمہ موسمی جامع تزویراتی شراکت داری کو مستحکم اور دور رس انداز میں آگے بڑھانے کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچایا جا سکے۔
Trending
- چین اور ایکواڈور کے درمیان تعاون مستحکم انداز میں آگے بڑھا ہے، چینی وزیراعظم
- حکومت کا ریٹیلر اسکیم ایپ کے اجراء کا اعلان
- عالمی برادری کے ون چائنا اصول پر قائم رہنے کی بنیادی صورتحال ناقابلِ تغیر ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلی
- رومانیہ کے ثقافتی ورثے سے آگاہی، طلبہ کو نیشنل لائبریری آف پاکستان آنے کی دعوت
- چینی صدر کی اندریس باکا کو ہنگری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
- ملک میں سونے کی قیمتیں گھٹ گئیں
- چائنا میڈیا گروپ کے فنانس و اکنامکس پروگرام مرکز نے 2026 کے اختراعی پروگرام جاری کر دیے
- چینی وزیر خارجہ جنوبی کوریا اور انڈونیشیا کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ
- انفانٹینو پر تنقید کے بعد فیفا کے سی ای او کو برطرف کر دیا گیا