بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے مرکزی مالیاتی اور اقتصادی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی صدارت کی، جس میں متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر اور سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اجلاس میں اہم تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی اہم ضرورت ہے۔ چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے ہمیں سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہوگا اور سمندری وسائل کے ذریعے ملک کو طاقتور بنانے کے لئے چینی خصوصیات کا حامل راستہ تلاش کرنا ہوگا۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر کو گہرائی سے فروغ دینے کے لئے بنیادی تقاضوں میں مارکیٹ کے بنیادی نظام ، مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے ، حکومتی طرز عمل کے معیارات ، مارکیٹ کی نگرانی اور قانون کے نفاذاور فیکٹر ریسورس مارکیٹ کو متحد کرنا اور بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کو مسلسل بڑھانا شامل ہے۔سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اعلی سطحی ڈیزائن کو مضبوط بنانا، پالیسی سپورٹ بڑھانا اور سمندری معیشت کی ترقی میں فعال طور پر حصہ لینے کے لئے سماجی سرمائے کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنا ضروری ہے.اجلاس میں کہا گیا کہ ہمیں سمندری سائنس و ٹیکنالوجی میں آزاد انہ جدت طرازی کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہوئے سمندری اسٹریٹجک سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت کو مضبوط بنانا ہوگا اور عالمی سمندری سائنسی تحقیق ، آفات کی روک تھام اور بلیو اکانومی کے تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔
Trending
- ایشین گیمز 2026: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی
- بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں
- جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ حافظ نعیم کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ
- دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں
- کراچی؛ گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 9 سالہ بچی زخمی
- شیانگ شان فورم ہم آہنگی کے ساتھ تنوع کے حفاظتی نقطہ نظر کی وضاحت کرتا ہے، چینی میڈیا
- چین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مضبوط حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین کا گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ پر اعلیٰ سطحی مکالمہ منعقد کرنے کا اعلان
- لاہور کے نوجوان طالب علم نے عزم، حوصلے اور محنت کی نئی مثال قائم کر دی