بیجنگ: آل چائنا یوتھ فیڈریشن کی 14 ویں کمیٹی کا کل رکنی اجلاس اور آل چائنا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی 28 ویں کانگریس 2 جولائی کی صبح بیجنگ میں شروع ہوئی. سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے رکن چائی چھی نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے اجلاس کے انعقاد اور ملک بھر میں تمام قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور سمندر پار چینی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے ایک تہنیتی خط بھیجا۔ خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ نوجوان نسل چینی طرز کی جدیدکاری کے ذریعے ملک کو طاقتور بنانے اور چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کو عملی جامہ پہنانے کے عمل میں بہت کچھ کرسکتی ہے۔ نوجوانوں کو اپنے نظریات اور عقائد کو مضبوط بناتے ہوئے بہادری کے ساتھ تاریخی مشن کو انجام دینےکاروشن باب رقم کرنا ہوگا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے اجلاس سے خطاب کیا۔
Trending
- فیفا کے پہلے آسیان کپ 2026 میں پاکستان بھی شامل
- ’ہر مرد کی 4 شادیاں کروانا میرا مشن ہے‘، مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
- پاکستانی بلیو اکانومی کی دنیا میں دھوم؛ سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- سعودی عرب کا حوثیوں پر امریکی حملوں کا مطالبہ، ٹرمپ نے مسترد کر دیا
- 27 ستمبر؛ پولیس نے ممکنہ پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں
- پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کا اعلان، کئی قومی کرکٹر ایکشن میں نظر آئیں گے
- مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا، ثاقب چدھڑ کا نیا انکشاف
- کیش لیس اکانومی کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ
- چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیے
- چینی صدر 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ