بیجنگ: چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین حوا نے تائیوان خطے کے رہنما کی جانب سے حال ہی میں کی گئی نام نہاد “اتحاد کے نام دس تقاریر ” پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لائی چھنگ دہ کی گزشتہ روز کی تقریر نے ایک بار پھر اس کے “بیرونی قوتوں اور فوجی طاقت پر انحصار کرتے ہوئےعلیحدگی کی جستجو ” کے مذموم عزائم کو بے نقاب کیا ہے۔اس سے ظاہر ہواہے کہ وہ سراسر ایک امن توڑنے والاجنگی جنون پھیلانے والا او ر مسائل پیدا کرنے والا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ لائی چھنگ دہ کا نام نہاد “جمہوری ریاستوں کے ساتھ کھڑا ہونا” دراصل کچھ بیرونی قوتوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے بدلے “پروٹیکشن فیس” کی ادائیگی میں اضافہ ہے۔ “تائیوان کی علیحدگی” تائیوان کے لئے سب سے بڑی آفت ہے۔ جب تک”تائیوان کی علیحدگی” کو ختم نہیں کیا جائےگا تب تک آبنائے تائیوان میں امن قائم نہیں ہوگا۔ آبنائے کے دونوں اطراف ایک چین کے حصے ہیں۔ ہم “تائیوان کی علیحدگی” کی کسی بھی کارروائی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے، اور ہمارے پاس قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور تمام علیحدگی پسند کوششوں کو ناکام بنانے کا پختہ عزم اور مضبوط صلاحیت موجود ہے۔
Trending
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت
- چینی صدر برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے
- چین 2027 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا