برلن : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمن وزیر خارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ صحافیوں سے مشترکہ ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ سفارتکاری اور سلامتی پر چین جرمنی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا موجودہ دور جامع، عملی، واضع اور تعمیری ہے جس سے دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تفہیم اور اتفاق رائے میں اضافہ ہوا ہے۔چین یورپ تعلقات کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سالہ سفر کی اہم روشن خیالی یہ ہے کہ چین اور یورپی یونین شراکت دار ہیں، مرکزی نظریہ تعاون ہے، کلیدی قدر آزادی ہے، اور ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔ریئر ارتھ کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ دوہرے استعمال کی اشیاء پر ضروری کنٹرول کرنا تمام ممالک کی جانب سے خودمختاری کا نفاذ اور ایک بین الاقوامی ذمہ داری بھی ہے۔ ریئر ارتھ کی برآمدات چین اور یورپ کے درمیان کبھی بھی مسئلہ نہیں رہی، اور نہ ہونا چاہئے. جب تک متعلقہ برآمدی کنٹرول پر کاربند رہا جائے اور ضروری طریقہ کار پر عمل کیا جائے تو یورپی کاروباری اداروں کی عام ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا.یوکرین بحران کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے اصول پر عمل پیرا ہے، تنازع کے فریقین کو مہلک ہتھیار فراہم کرنے سے گریز کرتا ہے اور دوہرے استعمال کی اشیاء کو سختی سے کنٹرول کرتا ہے۔ چین نے برازیل سمیت گلوبل ساؤتھ کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ میں “فرینڈز آف پیس” گروپ شروع کیا تاکہ جنگ بندی کے لئے زیادہ قوتیں جمع ہو سکیں۔ چین یہ چاہتا ہے کہ تمام فریق اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کریں، ایک جامع، دیرپا اور پابند امن معاہدے تک پہنچانے کی کوشش کریں اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپی سکیورٹی ڈھانچے کی تعمیر کریں۔
Trending
- ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کو ایونٹ میں برقرار رہنے کیلیے بھارت کیخلاف لازمی فتح درکار
- امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہتھیار ڈالنا نہیں، ایرانی صدر
- 100 انڈیکس میں 254 پوائنٹس کی کمی
- اردن کے شاہ عبداللہ دوم بیجنگ پہنچ گئے
- رواں سال چین میں صارفی اشیاء اور و خدمات کی خوردہ فروخت میں 2.6 فیصد کا اضافہ
- چین کی 240 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کے قابلِ اطلاق ممالک کی تعداد بڑھ کر 57 ہو گئی
- تاکائچی کابینہ کی مقبولیت میں تیزی سے کمی
- گال ٹیسٹ: مانو ستھر کی 10 وکٹیں، بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی
- سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا
- پہلوان کی ہزاروں برس قدیم قبر دریافت