امریکہ کی جانب سے ٹیرف مذاکرات کے لیے طے کردہ نام نہاد ڈیڈ لائن میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔یورپی یونین، جاپان، بھارت اور دیگر فریقین نے اپنے مفادات کے دفاع پر اپنے مضبوط موقف کا اظہار کیا ہے۔
3 جولائی کو ، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے کہا کہ یورپی یونین مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے ، لیکن اگر مذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں تو یورپی یونین یورپی معیشت کے تحفظ کے لئے ٹھوس جوابی اقدامات کرے گا۔ اس وقت امریکہ یورپی یونین کی گاڑیوں اور پرزوں پر 25فیصد ، اور اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر 50فیصد ٹیرف عائد کرتا ہے. اس کے علاوہ امریکہ یورپی یونین پر محصولات کو کئی شعبوں تک مزید بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔
جاپان اور امریکہ کے درمیان مشاورت کے کئی دور گزرنے کے بعد بھی فریقین کے درمیان تجارتی مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ یکم جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جاپان پر محصولات بڑھانے کی دھمکی دی تھی۔اس کے جواب میں جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے 2 تاریخ کو کہا کہ جاپان اپنے قومی مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔ ادھر امریکہ اور بھارت اب بھی زراعت اور ڈیری کے معاملات پر اتفاق رائے حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ بھارتی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زراعت اور ڈیری مصنوعات بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات میں دو “سرخ لکیریں” ہیں۔
Trending
- جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر
- مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے ،پیشرفت ہونی چاہیے ‘ ہمایوں اختر خان
- 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری
- قومی اتفاقِ رائے، مضبوط صوبے اور بااختیار عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں: چوہدری شجاعت حسین
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا