نیٹو نے اعلان کیا کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ 14 سے 15 جولائی تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور سیکرٹری دفاع ہیگستھ سے ملاقات کریں گے۔
نیٹو نے ابھی تک مارک روٹ کے دورے کا مقصد نہیں بتایا تاہم، امریکی میڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں، ٹرمپ نے کہا کہ “امریکہ نیٹو کے ذریعے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے پر آمادہ ہے اور وہ 14 جولائی کو روس کے بارے میں ایک بڑا بیان دیں گے۔
10 جولائی کو این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کو امریکی فوجی امداد کے حوالے سےامریکہ، نیٹو اتحادیوں اور یوکرین کے درمیان ایک نیا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی سینیٹ روس کے خلاف پابندیوں کا “بہت بڑا، طاقتور” بل منظور کرے گی ، لیکن اس پر عمل درآمد کیا جائے گا یا نہیں، یہ ان پر منحصر ہے۔
Trending
- بلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا
- لاہور؛ نشے کے عادی شخص کا بیوی اور 3 بیٹیوں پر چھری سے حملہ، ملزم گرفتار
- آزاد کشمیر الیکشن الٹرا فارم 47 والا نظر آ رہا ہے، ندیم افضل چن
- کراچی بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے
- دیر بالا: طوفانی بارشوں سے تباہی، مرکزی شاہراہ بند، پل بہہ گیا، سیاح اور مسافر پھنس گئے
- کراچی میں یوم شہدائے سندھ پولیس ریس، ہزاروں افراد کی شرکت
- دریائے پنجکوڑہ میں لڑکی کو بچانے کی کوشش، ڈرائیور دریا میں ڈوب گیا، سرچ آپریشن جاری
- پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی
- رام گوپال ورما اور ارمیلا نے خفیہ شادی کی تھی؟ سینئر بھارتی صحافی کا حیران کن دعویٰ