لودھراں : لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز(لمز) کے اساتذہ اور طلباء پر مشتمل 12 رکنی وفد نے علی ترین فارمز کا معلوماتی دورہ کیا۔ وفد میں لمز کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سید ظہور حسن، ڈاکٹر شکیل صادق ججہ ٹیم لیڈ سمیت دیگر شریک تھے۔
علی ترین فارمز کے جنرل منیجر عاصم نثار باجوہ نے وفد کو بریفنگ دی اور کہا کہ جہانگیر خان ترین نے زراعت کو میکانائز کیا اور ان کی جانب سے زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار، معیار اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔ جہانگیر ترین نے لودھراں میں بنجر زمین کو آباد کیا۔ اگر ہمارا ماڈل اپنایا جائے تو ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بنجر زمین کو آباد کرنے فصلوں کی بہترین پیدوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ علی ترین فارم منیجمنٹ کی جانب سے لمز کے وفد کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، جدید مشینری ، گنا، آم سمیت دیگر فصلوں کی کاشت اور جدید آبپاشی کے طریقوں بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ لمز کے وفد نے فیلڈ وزٹ کے دوران جدید زرعی ٹیکنالوجی کا عملی مشاہدہ کیا اور جہانگیر ترین کی زراعت میں جدت پسندی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی سراہا
Trending
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار