بیجنگ:حال ہی میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے ڈیموکریٹک ارکان نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں نام نہاد “چین کے خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔18 جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ متعلقہ رپورٹ سرد جنگ کی ذہنیت کی عکاس ہے جس کا بنیادی مقصد چین پر دباؤ ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
لین جیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ چین اور امریکہ کے تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے اصولوں کے مطابق دیکھا اور سنبھالا ہے، اور کبھی بھی بڑی طاقتوں کے درمیان غیر منصفانہ مقابلے یا تصادم میں ملوث نہیں رہا اور نہ ہی چین کا کسی کی جگہ لینے یا اسے چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ ہے.انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ امریکی ارکان پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے بارے میں درست تفہیم قائم کریں اور چین امریکہ تعلقات کو معروضی اور منطقی طور پر دیکھتے ہوئے ان تعلقات کی بہتری کے لئے کام کریں۔
Trending
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں