پشاور:خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باغی امیدواروں کے خلاف صوبائی حکومت اور اپوزیشن جماعتیں جمعیت علمائے اسلام، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سمیت دیگر ایک پیچ پر آگئے ہیں اور ان کا راستہ روکنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات میں اپنے 11 امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے خصوصی پینلز بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومتی چار پینلز کی نگرانی کا فریضہ صوبائی وزرا انجام دیں گے۔
حکومتی ارکان کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں اکٹھا کرنے اور وہاں سے گروپس کی صورت میں وزرا کی نگرانی میں اسمبلی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح اپوزیشن کے تین پینلز کی نگرانی اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کریں گے، ساتوں پینلز میں شامل اراکین اسمبلی کو الگ،الگ جنرل، خواتین اور ٹیکنوکریٹ امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ سارے عمل کی نگرانی کریں گے، اپوزیشن کو اپنے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے درکار ووٹ حکومتی بنچوں سے فراہم کیے جائیں گے۔
باغی امیدواروں کو ووٹ ملنے کی صورت میں اراکین اسمبلی کے کڑے احتساب پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، ووٹ پھسل کر باغی ارکان کو جانے پر حکومت اور اپوزیشن مشترکہ تحقیقات کرے گی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین بھی سینیٹ انتخابات کے موقع پر نگرانی کے لیے اسمبلی میں موجود رہیں گے اور اپوزیشن کی جانب سے بھی اہم رہنماؤں کی اسمبلی میں آمد متوقع ہے۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق ہمیں حکومت کی کمٹمنٹ اور اقدامات پر اطمینان ہے، امید ہے کہ کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا اور تمام 11 امیدوار کامیاب ہوجائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔
Trending
- سلمان خان دکھی کیوں ہیں؟ اداکار کی پراسرار پوسٹ وائرل
- اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسپو 10 اکتوبر سے شروع ہوگی
- کراچی میں ہنڈی حوالہ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک کروڑ 8 لاکھ روپے برآمد
- فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ
- دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
- امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی وضاحت کردی
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
- سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
- آسٹریلیا کے سات سابق کپتان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
- عامر خان پہلی بار ’سپر ہیرو‘ کے روپ میں؟ کون سے پروجیکٹ میں کام کریں گے؟