لاہور سے کراچی آنے والی نجی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، جہاز میں معروف اداکار قیصر نظامانی بھی سوار تھے۔
لاہور سے کراچی آنے والی پرواز سے اس وقت پرندہ ٹکرایا جب طیارہ ٹیک آف پوائنٹ پرانتہائی تیزرفتاری کے بعد زمین سے اٹھنے والا تھا۔
اس جہاز میں دیگر مسافروں کے ساتھ معروف اداکار قیصر خان نظامانی بھی سوار تھے جنہوں نے لاہور ایئرپورٹ سے ہی حادثے سے متعلق ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں خود بھی اس پروازمیں سوار تھا جو لاہورسے کراچی آرہی تھی، اس دوران انجن کی جانب سے ایک پرندہ طیارے سے ٹکرایا۔
قیصرخان نظامی کےمطابق اللہ نے حادثے سے محفوظ رکھا،کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سےطیارہ محفوظ رہا۔
اداکار قیصر خان نظامانی نے اپیل کی ہے کہ شہری ایئرپورٹ اوراطراف میں پرندوں کو دانے نہ ڈالیں اوراس بات کا بھی خیال رکھیں کہ ائیرپورٹ کے قرب وجوارمیں کچرا اورگوشت سمیت دیگرباقیات نہ پھینکیں۔
انہوں نے کہا کہ پرندے کھانے کی چیزوں پرلپکتے ہیں یہ طیاروں کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوسکتا ہے۔
Trending
- پیپلز بس سروس کا نیا روٹ، شرجیل میمن نے خوش خبری سنادی
- ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
- سلمان خان دکھی کیوں ہیں؟ اداکار کی پراسرار پوسٹ وائرل
- اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسپو 10 اکتوبر سے شروع ہوگی
- کراچی میں ہنڈی حوالہ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک کروڑ 8 لاکھ روپے برآمد
- فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ
- دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
- امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی وضاحت کردی
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
- سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات