بیجنگ : چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر (سی این این آئی سی) کی جانب سے بیجنگ میں جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق چین کی “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران ، چین میں انٹرنیٹ کی سہولیات میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جون 2025 تک ، چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.123 بلین تک پہنچ گئی ہے ، انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح 79.7 فیصد تک جا پہنچی ہے ، دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 322 ملین تک پہنچ گئی ہے، اور مسلسل ترقی کا رجحان برقرار ہے۔ چین میں ڈومین ناموں کی کل تعداد 32.62 ملین تک پہنچ گئی ، جس میں سے ملک کے ٹاپ لیول کے ڈومین ” ڈاٹ سی این ” کی تعداد 20.85 ملین ہے۔ فائیو جی بیس اسٹیشنوں کی کل تعداد 4.55 ملین تک پہنچ گئی ، اور انتظامی دیہات میں فائیو جی کا تناسب 90 فیصد سے تجاوز کر گیا۔ موبائل فونز کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک میں مسلسل چھ ماہ تک ڈبل ڈیجٹ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Trending
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر