بیجنگ:چین کی وزارت عوامی سلامتی کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں قتل کی شرح ، فوجداری جرائم کی شرح اور بندوق اور دھماکے کے واقعات سب سے کم ہیں، اور چین کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔چینی وزارت عوامی سلامتی کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ چین کی”14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران، ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک فراڈ کے کل 1.739 ملین کیسوں کا کریک ڈاؤن کیا گیا۔غیر ملکی فراڈ گروپوں کو غیر قانونی خدمات فراہم کرنے والے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 3 لاکھ 66 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا، جن میں فراڈ گروہوں کے 3،442 “فنانسرز”، سرغنہ اور اہم ممبران شامل ہیں۔
Trending
- پاکستانی بلیو اکانومی کی دنیا میں دھوم؛ سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- سعودی عرب کا حوثیوں پر امریکی حملوں کا مطالبہ، ٹرمپ نے مسترد کر دیا
- 27 ستمبر؛ پولیس نے ممکنہ پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں
- پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کا اعلان، کئی قومی کرکٹر ایکشن میں نظر آئیں گے
- مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا، ثاقب چدھڑ کا نیا انکشاف
- کیش لیس اکانومی کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ
- چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیے
- چینی صدر 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ
- بحری جہاز میں آتشزدگی کے واقعے میں لاپتا افراد کے بچاؤ کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے، چینی صدر
- چین اور امریکا رواں سال دونوں سربراہانِ مملکت کے باہمی روابط کے انتظامات پر رابطے میں ہیں ، چینی وزارتِ خارجہ