بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 30 جولائی کو ایک اجلاس منعقد کیا اور اس سال اکتوبر میں بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یہ ہے کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کا پولیٹیکل بیورو مرکزی کمیٹی کو اپنے کام پر رپورٹ پیش کرے گا اور قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے 15واں پانچ سالہ منصوبہ تیار کرنے کی تجاویز کا مطالعہ کرے گا۔ اجلاس میں موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور سال کی دوسری ششماہی میں معاشی امور کا تعین کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس نے نشاندہی کی کہ “15ویں پانچ سالہ منصوبہ” کا دور بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک اہم دور ہے ۔اس وقت چین کے ترقی کے ماحول کو گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں کا سامنا ہے، اسٹریٹجک مواقع ،خطرات اور چیلنجز ایک ساتھ موجود ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ چین کی معاشی بنیاد بھی مستحکم ہے ۔ چین کو شدید بین الاقوامی مسابقت میں اسٹریٹجک پہل کر کے چینی طرز کی جدیدکاری کی مجموعی صورتحال سے متعلق اسٹریٹجک کاموں میں بڑی کامیابیوں کو فروغ دینا چاہئے۔اجلاس میں کہا گیا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کے اقتصادی آپریشن میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے ، اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئے نتائج حاصل ہوئے ہیں اور چین کی معیشت نے مضبوط قوت اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے.اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سال کی دوسری ششماہی میں نئے ترقیاتی فریم ورک کی تعمیر میں تیزی لا نے ، پالیسی کے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھنے ، اور ملکی اور بین الاقوامی دوہری گردش کو مؤثر طریقے سے فروغ د ینے کی ضرورت ہے تاکہ اس سال کی معاشی اور سماجی ترقی کے اہداف کو مکمل کرنے کی بھرپور جدوجہد کی جائے اور “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی کامیاب تکمیل کی جائے ۔
Trending
- چینی صدر امریکہ کے سرکاری دورے کے لیے بیجنگ سے روانہ
- ایشین گیمز: بھارتی ایم ایم اے فائٹر کا شکست تسلیم کرنے سے انکار
- زرِمبادلہ ذخائر پاکستان کے معاشی منظرنامے کو سہارا دے رہے ہیں: ایشیائی ترقیاتی بینک
- بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
- موسمیاتی تبدیلی سے شدید خطرات؛ پاکستان کا عالمی مالی معاونت تیز کرنے کا مطالبہ
- ایشین گیمز: بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
- ’اب رجب ہمیں بھی اپنے ساتھ لے جائیں‘، ایمان فاطمہ صلح کیلئے پُرامید
- دنیا میں 1.3 ارب نوجوان اب بھی مالیاتی نظام سے باہر ہیں، بلال بن ثاقب
- راولپنڈی ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس فورس تعینات
- عالمی خدمات کی صنعت کی معیشت میں اہمیت