بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے عہدیداروں اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں۔ انہوں نے قیام امن کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو امریکہ کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ناقابل فہم ہیں۔
گو جیاکھون نے کہا کہ اس وقت فلسطین کا مسئلہ ایک اہم تاریخی موڑ پر ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیے اور مسئلہ فلسطین کے مناسب تصفیے کے لیے مثبت کوششیں کرنی چاہئیں۔ چین فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کرتا ہے، غزہ اوردریائے اردن کے مغربی کنارے سمیت تمام فلسطینی علاقوں پر فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے موثر اختیار کی حمایت کرتا ہے اور “دو ریاستی حل” کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کا حامی ہے۔
Trending
- علیمہ خان کی گرفتاری سے ظاہر ہورہا ہے حکومت 27 ستمبر مارچ سے ڈر گئی، راجا ناصر عباس
- ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہوگیا
- گرفتاریوں کا خدشہ: پی ٹی آئی قیادت نے ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا
- ایشین گیمز: سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
- امریکا ایران سفارتی پیشرفت کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
- 27 ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- فیفا آسیان کپ: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش
- پی ٹی آئی مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد میں سخت اقدامات، داخلی راستوں پر خندقیں، مورچے بنانے کا فیصلہ
- وسیم اکرم نے بابر اعظم کے دوبارہ ٹیسٹ کپتان بننے کو غلط فیصلہ قرار دے دیا