اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے 5 اگست کوسوشل میڈیا پر کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اسی دن محدود دائرے میں سکیورٹی اجلاس منعقد کیا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنجمن نیتن یاہو غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کی طرف “شدید مائل” ہیں۔ مصر اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری نے اس کی مذمت کی ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے فی الحال اسرائیلی فوج کے “غزہ پر مکمل قبضہ” کے منصوبے پر کوئی واضح بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے ۔
ادھر 5 تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین اسرائیل مسئلے پر ہونے والے کھلے اجلاس میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل میلوسلاو یانچا نے کہا کہ انہیں ان اطلاعات پر تشویش ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں میں توسیع کر سکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے 6 تاریخ کو خبر دی کہ اگرچہ بین الاقوامی برادری غزہ کی پٹی کے محصور علاقوں میں قحط اور تشویشناک انسانی صورت حال کو کم کرنے کے لیے جنگ بندی پر دباؤ ڈال رہی ہے، لیکن اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔ اس وقت یہ واضح نہیں ہے کہ نیتن یاہو طویل مدتی قبضے کا ارادہ رکھتے ہیں یا قلیل مدتی فوجی آپریشن کا، جس کا مقصد حماس کو تباہ کرنا اور یرغمالیوں کو رہا کرنا ہے۔
Trending
- دیر بالا: طوفانی بارشوں سے تباہی، مرکزی شاہراہ بند، پل بہہ گیا، سیاح اور مسافر پھنس گئے
- کراچی میں یوم شہدائے سندھ پولیس ریس، ہزاروں افراد کی شرکت
- دریائے پنجکوڑہ میں لڑکی کو بچانے کی کوشش، ڈرائیور دریا میں ڈوب گیا، سرچ آپریشن جاری
- پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی
- رام گوپال ورما اور ارمیلا نے خفیہ شادی کی تھی؟ سینئر بھارتی صحافی کا حیران کن دعویٰ
- آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 31 اور 40 میں پی پی کی شکایات بے بنیاد ہیں، ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط
- دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ورژن پر تنازع، رائٹر حفیظ طاہر کا سخت ردعمل
- ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی واپسی متوقع
- تقریباً 50ہزار لوگ اسپین میں داخل ،سیوٹا یورپ میں مہاجرین کے بحران کا مرکز بن گیا