امریکہ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے،بالٹی مور پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کے نتیجے میں 5 سالہ بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل مقامی سطح پر ایک کمیونٹی اجتماع منعقد کیا گیا تھا۔
بالٹی مور پولیس نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ اس رات شہر کے شمال مغربی علاقے میں ہونے والی “بڑے پیمانے پر فائرنگ” کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں کی کئی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر متعدد بار گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں کئی افراد نشانہ بنے۔
Trending
- حماد اظہر سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- سی پی ایل چیمپئن بننے کے بعد معین علی نے ’فری فلسطین‘ کا نعرہ لگا دیا
- ’ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی مگر معاملہ آگے نہیں بڑھ پایا‘، صبا قمر کا بڑا انکشاف
- پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوامی ریلیف کیلئے جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج جاری
- سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ:کوالیفائنگ راؤنڈ کا کراچی کی مختلف جامعات میں آغاز
- سینئر اداکارہ سنگیتا نے تیسری شادی کا انکشاف کر دیا، شوہر کون ہیں؟
- بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے ملزم کی ضمانت منظور
- مصنوعی ذہانت روزگار کو طاقت دیتی ہے، اے پیک وزارتی اجلاس کےاہم نتائج
- چین اور جرمنی کے درمیان گہرے اور مزید مؤثر عملی تعاون کو فروغ دینا ہوگا، چینی وزیر خارجہ
- چین قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھےگا، چینی وزیر خارجہ