فتح جنگ(سٹاف رپورٹر)تحصیل فتح جنگ میں تحصیلدار چودھری شفقت محمود نے اپنی جرات مندانہ قیادت، ایمانداری اور عوامی خدمت کے جذبے سے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ محروم اور مظلوم طبقے کے مسائل کے حل کے لیے ان کی انتھک کاوشیں ہر طبقے میں سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح اعلان کیا ہے کہ قانون کی موجودگی میں کسی قسم کی بد معاشی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی اور غریب کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔
چودھری شفقت محمود جیسے دبنگ انتظامی آفیسر کی موجودگی میں ٹاؤٹ مافیا، لینڈ مافیا اور قبضہ گروہ زیرِ زمین چلے گئے۔ تحصیل آفس میں اب صبح سے شام تک نائب قاصد سے لے کر تحصیلدار تک ہر کوئی اپنی جگہ موجود رہ کر عوامی مسائل کے حل میں مصروف رہتا ہے۔ ماضی میں جہاں ریڈر، گرداور اور پٹواری تک رسائی خواب بن چکی تھی، وہاں آج مہینوں کا کام گھنٹوں میں ہو رہا ہے۔ فتح جنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریونیو عدالتوں میں دس دس سال پرانے مقدمات بھی نمٹا دیے گئے ہیں، اور آج کوئی مقدمہ التوا کا شکار نہیں۔ شہر کو قبضہ مافیا سے مکمل نجات دلائی جا چکی ہے اور اب کسی کو یہ جرات نہیں کہ کسی کے پلاٹ یا زمین پر قبضہ کا سوچے۔ خواتین کو ان کے وراثتی حقوق دلوانے کے لیے سخت اور فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔ انتقال وراثت اب صرف مکمل چھان بین اور متعلقہ نمبردار و گاؤں کے عمائدین کی تصدیق کے بعد ہی منظور کیا جاتا ہے، جس سے پراپرٹی ڈیلرز کے ناجائز ہتھکنڈوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ شہر کو تجاوزات سے پاک کر کے سڑکوں اور بازاروں کو کشادہ کیا گیا ہے، غیر قانونی اڈے ختم کر دیے گئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کر کے ناجائز منافع خوروں کو قابو میں لایا گیا ہے، اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بڑی بیکریوں، ہوٹلوں اور تندوروں کو سیل کیا گیا ہے۔ میونسپل کمیٹی کے فیملی پارک کے باہر غیر مقامی اوباش نوجوانوں کی موجودگی کی شکایت پر چودھری شفقت محمود نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں اس طرح بھگایا کہ دوبارہ آنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔ اپنی ان عوامی خدمات اور مثالی کارکردگی کے باعث چودھری شفقت محمود نہ صرف فتح جنگ کے مقبول ترین آفیسر بن گئے بلکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تعریفی سند اور نقد انعام بھی حاصل کیا۔
Trending
- پی ایس ایل 12 کے لیے دو ونڈوز سامنے آ گئیں، سپر سکسز کی تجویز
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں