بیجنگ : چین اور امریکہ نے چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا ہے اور 12 اگست 2025 سے کئی اقدامات کے نفاذ پر اتفاق کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اول، امریکہ 2 اپریل 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14257 میں چینی مصنوعات ، جن میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاو خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات شامل ہیں، پر ایڈ ویلورم ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات میں ترمیم جاری رکھے گا اور 12 اگست 2025 سے ایک بار پھر 24 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو نوے دنوں کے لیے معطل رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایگزیکٹو آرڈر میں طے شدہ ان مصنوعات پر باقی 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا۔دوم ، چین ، ریاستی کونسل کے ٹیکسیشن کمیشن کے جاری کردہ 2025 نمبر 4 اعلان میں طے شدہ امریکی مصنوعات پر ایڈ ویلورم ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات میں ترمیم جاری رکھے گا،12 اگست 2025 سے ایک بار پھر 24 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو نوے دنوں کے لیے معطل رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ان مصنوعات پر باقی 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا۔ نیز جنیوا مشترکہ اعلامیے کے مطابق، امریکہ کے خلاف غیر محصولاتی جوابی اقدامات کو معطل یا منسوخ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا یا انہیں برقرار رکھے گا۔چین۔امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات ، جنیوا مشترکہ اعلامیے کے تحت قائم کردہ میکانزم کے فریم ورک میں منعقد ہوئے۔مذاکرات میں چین کی نمائندگی نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کی جبکہ امریکہ کی جانب سے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمیسن گریر شامل رہے۔
Trending
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کا اضافہ
- صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، چینی صدر
- چین کے نائب صدرہان ژینگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کریں گے
- ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت غیر ملکی رہنما اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلوں اور پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے
- چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ کی نوجوان پرچم بردار ٹیموں کے وفد سے ملاقات
- پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
- اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ
- نیپال کے لیے تیار کردہ “ما زو”کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے