نکاراگوا کی حکومت نے ایکواڈور کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعلان میں نکاراگوا کی حکومت نے 5 اپریل کو ایکواڈور میں میکسیکو کے سفارت خانے میں ایکواڈور پولیس کے داخلے کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
میکسیکو کی وزیر خارجہ ایلیسیا باسینانے 5 اپریل کو سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ ایکواڈور کی جانب سے سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی اور ایکواڈور میں میکسیکو کے سفارت کاروں کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر ایکواڈور کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے گئے ہیں۔ بارسینا نے کہا کہ میکسیکو بین الاقوامی عدالت انصاف سے اپیل کرے گا کہ وہ ایکواڈور کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔ 5 اپریل کی شام کو ، ایکواڈور کی سکیورٹی فورسز کی ایک بکتر بند گاڑی ایکواڈور میں میکسیکو کے سفارت خانے میں داخل ہوئی اور سفارت خانے میں موجود ایکواڈور کے سابق نائب صدر گلاس کو گرفتار کرلیا۔ گلاس 17 دسمبر 2023 کو میکسیکو میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کے بعد سے سفارت خانے میں موجود تھے ۔حالیہ واقعے سے قبل میکسیکو کی حکومت نے سفارت خانے میں داخل ہونے اور سابق نائب صدر کو گرفتار کرنے کی ایکواڈور کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا ۔
Trending
- پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کردیا گیا
- نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
- ایران نے امریکا سے جنگ کے خاتمے کیلئے نئی شرائط پیش کر دیں
- دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
- پی ایس ایکس میں ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 268 پوائنٹس کا اضافہ
- ایشین گیمز 2026: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی
- بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں
- جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ حافظ نعیم کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ
- دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں