بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے کینیڈا میں پیدا ہونے والے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر ابتدائی فیصلے کا اعلان کیا ۔چینی تفتیشی ایجنسی کے مطابق کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی ڈمپنگ ہوئی ہے۔ منگل کے روز وزارت تجارت نے کینیڈا، جاپان اور بھارت سے درآمد شدہ ہیلوجنیٹڈ بیوٹیل ربڑ کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر ابتدائی فیصلے بھی سنائے، جن کے مطابق کینیڈا اور جاپان سے درآمد شدہ مصنوعات کی ڈمپنگ ہوئی ہے جبکہ اسی عرصے میں بھارت سے درآمد کی جانے والی تحقیقاتی مصنوعات کا چین کی درآمد کی جانے والی ہیلوجنیٹڈ بیوٹیل ربڑ کی کل مقدار میں تناسب 3 فیصد سے بھی کم ثابت ہوئی اور یوں اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چین میں اینٹی ڈمپنگ ریگولیشنز کے آرٹیکل 28 اور 29 کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے سیکیورٹی ڈپازٹس کی شکل میں عارضی اینٹی ڈمپنگ اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔اسی روز ، چینی وزارت تجارت نے کینیڈا میں پیدا ہونے والے درآمد شدہ مٹر اسٹارچ کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
Trending
- امریکا نے ایرانی حکام کو نیویارک میں لگژری شاپنگ نہ کرنے کی وارننگ دے دی
- لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 841 پوائنٹس کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا
- محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کیخلاف درخواست مسترد
- ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں جمع تفصیلات سامنے آ گئیں
- آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: میزبان بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی