لانکانگ-میکونگ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل آگے بڑھایا جائے ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی زیر صدارت ہونے والے لانکانگ میکونگ تعاون پر وزرائے خارجہ کے دسویں اجلاس اور چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی غیر رسمی ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لانکانگ میکونگ تعاون چین، کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام کے درمیان مشترکہ تعمیر، مشاورت اور اشتراک کے لیے ایک نئے علاقائی تعاون کا میکانزم ہے۔رواں سال اس میکانزم کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین کو امید ہے کہ موجودہ اجلاس کے ذریعے وہ میکانگ ممالک کے ساتھ تعاون کی کامیابیوں کا جائزہ لےگا، کامیاب تجربات کا تجزیہ پیش کرے گا، میکانزم کے مستقبل کی ترقی کی منصوبہ بندی کرے گا تاکہ خطے میں لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے مزید استحکام اور نئی قوت محرکہ فراہم کی جائے۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کے دوران چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی جس میں علاقائی صورتحال اور سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ کاررائیوں سمیت مشترکہ تشویش کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Trending
- جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر
- مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے ،پیشرفت ہونی چاہیے ‘ ہمایوں اختر خان
- 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری
- قومی اتفاقِ رائے، مضبوط صوبے اور بااختیار عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں: چوہدری شجاعت حسین
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
Prev Post