بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی سمٹ 31 اگست سے یکم ستمبر تک چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہو گی۔ایس سی او کے سیکرٹری جنرل یرمیک بائیف نے سی ایم جی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سربراہی اجلاس میں اہم سیاسی اور معاشی دستاویزات کا ایک سلسلہ جاری کیا جائے گا، جن میں تھیانجن اعلامیہ بھی شامل ہوگا ، جو بین الاقوامی ہاٹ ایشوز کے ساتھ ساتھ سیاست، سلامتی اور معیشت جیسے مختلف شعبوں میں حالیہ عالمی صورتحال پر رکن ممالک کے رہنماؤں کے موقف کی عکاسی کرے گا۔ اس کے علاوہ اگلے 10 سال کے لئے ایس سی او کی ترقیاتی حکمت عملی بھی جاری کی جائے گی۔یرمیک بائیف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک متحرک اور لچکدار تنظیم ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی کشش اور موثر کارکردگی “شنگھائی اسپرٹ” کے اصولوں کی پاسداری میں مضمر ہے۔ دوسرا یہ کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے باہمی اتفاق رائے کے اصول پر عمل کیا جاتا ہے، اور یہ ایک مکمل طور پر پرامن اور تعمیری نوعیت کی تنظیم ہے جس کا مقصد محاذ آرائی نہیں بلکہ ترقی کو فروغ دینا، امن برقرار رکھنا اور باہمی اعتماد کو بڑھانا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ صدر کی حیثیت سے چین کی کارکردگی کے بارے میں یرمیک بائیف نے کہا کہ چین کی سرگرمیاں توانائی، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور غربت میں کمی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے تبادلے اور صحت عامہ جیسے بہت سے اہم شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں، جس نے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں نمایاں پیش رفت کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔یرمیک بائیف کا ماننا ہے کہ چین کے قومی گورننس سسٹم نے واقعی قابل ذکر نتائج دکھائے ہیں۔ چین کا قومی گورننس سسٹم ہمیشہ عوام کی ضروریات کے مطابق رہا ہے، ملک کے تمام خطوں میں نسبتاً متوازن ترقی ہو رہی ہے، اور چین کے عوامی سلامتی کے نظام کو بھی وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔
Trending
- پنجاب میں مون سون بارشوں سے 29 شہری جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے
- فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
- اداکار احسن خان انٹرنیشنل ہارر فیچر فلم فراموش میں جلوہ گر ہوں گے
- پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین پرویز بٹ انتقال کر گئے
- پاکستانی بولرز کی شاندار واپسی، ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 311 رنز پر آل آؤٹ کر دیا
- کام سے گھر آکر روتا تھا، عامر خان نے کیریئر کی ابتدائی مشکلات سے پردہ اٹھادیا
- ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کیلیے جدید سیکیورٹی نظام ناگزیر
- آزاد کشمیر کے عوام حق ملکیت اور حق حکمرانی مانگ رہے ہیں، شازیہ مری
- ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں پاکستانی باپ بیٹی نے تاریخ رقم کر دی
- رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے