News Views Events

بلاول بھٹو زرداری کی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ وفد سے ملاقات

0

شنگھائی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چین کے شہر شنگھائی میں چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (CSCC) کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ وفد میں جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔

May be an image of 5 people and text
بلاول بھٹو زرداری کی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ وفد سے ملاقات

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی اور انہیں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت مختلف اہم منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں بڑے تعمیراتی منصوبوں میں CSCC کے کلیدی کردار اور مہارت کو سراہا۔

اس ملاقات میں سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی ناصر حسین شاہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.