عمان: عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے 5 اگست کو اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں اسرائیل کی جانب سے یروشلم کی قانونی حیثیت، نوعیت اور آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے سے متعلق پالیسیوں اور اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ اور نمائندوں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مشرقی یروشلم فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہی نہیں بلکہ ایک آزاد مملکت فلسطین کا دارالحکومت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہدو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور منصفانہ اور جامع امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔ بیان میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یروشلم میں اسرائیل کی جانب سے اٹھائے گئے تمام غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔بیان میں اپیل کی گئی کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کا مشترکہ وزارتی اجلاس منعقد کیا جائے، تاکہ یروشلم میں اسرائیلی اقدامات کے باعث پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر غور کیا جا سکے۔
Trending
- ایشیا کپ کی ٹرافیاں کب ملیں گی؟ بی سی سی آئی سیکریٹری کا انکشاف
- بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار
- انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا
- کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
- چین، پہلی انٹیلیجنٹ روبوٹ ایپلیکیشن اسکلز ایگزیبیشن کا انعقاد
- ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
- ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ
- ماسکو میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
- چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔