دوشنبے:تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں “شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلدکے حوالے سے کتابوں کے تبادلے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر چین اور تاجکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے چینی طرز کی جدیدیت اور چین-تاجکستان تعلقات سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
تاجکستان میں چین کے سفیر گو زی جون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد نہ صرف چین کے ترقیاتی تجربات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ قومی حکمرانی، سماجی ترقی، عوامی فلاح اور بین الاقوامی تعاون جیسے اہم موضوعات پر بھی جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل راشد علیموف نے کہا کہ اس کتاب میں پیش کیے گئے نظریات صرف فکری سطح تک محدود نہیں بلکہ چین کی ترقی کے عملی سفر میں بھی اپنی افادیت ثابت کر چکے ہیں۔دوشنبے سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی طالبہ نریموتینوفا ، جو جلد ہی شنگھائی میں تعلیم حاصل کرنے جا رہی ہیں، نے کہا کہ “شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد تعاون اور مشترکہ ترقی کے تصورات کو فروغ دیتی ہے، اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ تمام ممالک جیت جیت اور باہمی فائدےکے لیے مل کر کام کریں۔
Trending
- ایشیا کپ کی ٹرافیاں کب ملیں گی؟ بی سی سی آئی سیکریٹری کا انکشاف
- بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار
- انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا
- کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
- چین، پہلی انٹیلیجنٹ روبوٹ ایپلیکیشن اسکلز ایگزیبیشن کا انعقاد
- ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
- ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ
- ماسکو میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
- چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔