News Views Events

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد

تقریب میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار۔

0

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد

تقریب میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار۔

برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ تقریب کے دوران ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ موجود تھے۔

کلیدی خطاب میں، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کے یوم دفاع کے موقع پر ہر پاکستانی مادر وطن کے لیے اپنی وفاداری اور خدمت کے جذبے کو تازہ دم کرتا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے شہداء اور بہادر بیٹوں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بناتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے تحفظ میں مسلح افواج کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، خاص طور پر کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد جس کا اختتام معرکہ حق پر ہوا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے اپنے سے حجم اور وسائل کے اعتبار سے بڑے دشمن کو شکست دی۔

تقریب میں یہ عہد کیا گیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کر وطن عزیز کے خلاف کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور پاکستان کی خودمختاری کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے متحد ہے۔

پاکستان کے امن اور خوشحالی، شہداء اور ہیروز اور پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

ہر سال پاکستان کے بیرون ممالک میں سفارتخانے یوم دفاع جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں جہاں ڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک کور اور کمیونٹی ممبران کو مدعو کیا جاتا ہے۔ تاہم، اس سال سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات کو انتہائی سادگی سے منایا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.