News Views Events
Apna Watan

فرخ خان کا پمز سانحے میں 15 نومولود بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس

0

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی فرخ خان نے نے پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں پیش آنے والے دلخراش آتشزدگی کے واقعے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں فرخ خان نے کہا کہ میں اس دلخراش واقعے پر انتہائی افسردہ اور غمزدہ ہوں جس کے نتیجے میں 15نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ میری دلی ہمدردیاں سوگوار والدین اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ فرخ خان نے کہا کہ معصوم بچوں کو کھونے کے درد کو کم کرنے کے لیے کوئی الفاظ کافی نہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ پروردگار ننھے فرشتوں کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے، ان کی ماؤں کو اس روح فرسا حادثے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔ آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.