بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی پریس کانفرنس میں، وزارت تجارت کے متعلقہ عہدیدار نے کہا کہ رواں سال چین آنے والے غیرملکیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پہلی ششماہی میں،چین میں آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 19 ملین سے زیادہ تھی، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ان میں بغیر ویزا چین میں داخل ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ چھتیس لاکھ چالیس ہزار ہے ۔ اگست کے آخر تک، ملک بھر میں ٹیکس ریفنڈز کی تعداد 10,000 سے تجاوز کر چکی ہے، جو کہ 2024 کی تعداد کا 3 گنا ہے۔ اس کے علاوہ جنوری سے اگست تک ٹیکس ریفنڈ سے متعلق فروخت میں 98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزارت تجارت کے متعلقہ عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ آنے والے مرحلے میں ملک بھر میں تقریباً 50 شہروں میں کھپت کے نئے طرز، نئے ماڈلز اور نئے منظرناموں کی آزمائش کی جائے گی۔
Trending
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر
- انگلش کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- ڈیجیٹل اثاثے اور بلاک چین ترقی پذیر معیشتوں کیلیے اہم موقع ہیں، بلال بن ثاقب
- پنجاب حکومت کا نالہ لئی کے لیے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ
- ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس جیولن مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے
- امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار
- گیس سیکٹر کا 3600 ارب روپے گردشی قرضہ 3 سال میں ختم کرنے کا پلان
- سعودی سول تنصیبات پر حملے علاقائی امن کیلیے خطرہ قرار؛ پاکستان کی شدید مذمت
- محمد عباس نے لیجنڈ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا