چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں کہاکہ چین اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں شدت کی سخت مخالفت کرتا ہے اور عام شہریوں کو نقصان پہنچانے اور اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کو صورتحال کی مزید گشیدگی اور متعلقہ فریقوں کی جانب سے اسے بڑھانے پر سخت تشویش ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ عالمی برادری کے مطالبے کو سنے اور غزہ میں فوجی کارروائیوں کو روک کر جامع اور طویل المدت فائر بندی کو عمل میں لائے تاکہ غزہ میں انسانی بحران کے بڑھنے کو روکا جا سکے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ فریق خطے میں امن و استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویے سے صورتحال کو معمول پر واپس لانے کے لیے تعمیری کرادار ادا کریں گے۔
Trending
- جاپان کیخلاف امپائر پر دباؤ ڈال کر فیصلہ تبدیل کروانے پر بھارتی کھلاڑی تنقید کی زد میں
- کترینہ کیف کی بہن اور وکی کوشل کے بھائی کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں
- رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستان کا بیرونی قرضہ 23.6 فیصد بڑھ گیا
- اسلام آباد پر اب چڑھائی ہوئی تو ایسا روکیں گے دوبارہ کوئی آنے کا سوچے گا بھی نہیں، طلال چوہدری
- ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں، صدر پی ایچ ایف
- گلوکار عمیر جسوال کے والد انتقال کرگئے
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- جنید اکبر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست
- معروف ریسلر ’دی بچر‘ ریسلنگ کے دوران چل بسے
- رانی مکھرجی کی والدہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں